Home / urdukhabar / پنجاب میں مائیکرو لاک ڈاؤن! “اب صرف متاثرہ گھر بند ہوں گے

پنجاب میں مائیکرو لاک ڈاؤن! “اب صرف متاثرہ گھر بند ہوں گے

پنجاب میں مائیکرو لاک ڈاؤن! “اب صرف متاثرہ گھر بند ہوں گے”


پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمتِ عملی کو ایک قدم مزید آگے بڑھایا ہے- تاہم اس مرتبہ کیے جانے والا اقدام حفاظتی نوعیت کا ہے۔
اس اقدام کے مطابق “جس گھر میں کورونا کا مریض سامنے آئے گا، صرف اس گھر کو 14 روز کے لیے بند کیا جائے گا، نہ کہ پوری گلی یا محلے کو۔”

حکومتِ پنجاب نے اس کو “مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن” کا نام دیا ہے۔ محکمہ “پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب” کے مطابق مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی وجہ کورونا کے مریضوں میں اضافہ نہیں ہے۔

“مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن” تاحال صوبہ پنجاب کے تین بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں نافظ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل’ سمارٹ لاک ڈاؤن’ کے ذریعے ایک شہر کے اندر ان مخصوص علاقوں کو بند کیا جاتا تھا جہاں سے کورونا وائرس کے مریض زیادہ تعداد میں سامنے آتے تھے۔
مائیکرو لاک ڈاؤن کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
حکومت نے” سمارٹ لاک ڈاؤن” کا نفاذ اس وقت کیا، جب پنجاب سمیت پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا۔ اس حکمتِ عملی سے صرف ان علاقوں کو بند کیا گیا جہاں کورونا کے مریض زیادہ سامنے آئے جبکہ باقی شہر میں دیگر علاقوں اور کاروباری مراکز کھلے رہے۔
حکومت کے مطابق اس طرح غیر ضروری طور پر کاروبار کو بند کیے بغیر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ان علاقوں کا پتہ چلایا گیا جہاں کورونا کے مریضوں کے جھرمٹ بن رہے تھے!۔

تاہم “پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب” کے سیکرٹری” کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس” کے مطابق اس کے برعکس مائیکرو ‘سمارٹ لاک ڈاؤن’ کی حکمتِ عملی واضح طور پر حفاظتی نوعیت کی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
  • 1
    Share
  •  
    1
    Share
  •  
  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  

About khuramakram

khuramakram

یہ بھی چیک کریں

سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی اور شیکھر کپور کا پیغام: ‘مجھے افسوس ہے میں سُشانت کے لیے جو کر سکتا تھا میں نے نہیں کیا

بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا …

Leave a Reply