Home / urdukhabar / لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید بیوہ ماں کا واحد سہارا جس کی شہادت نے پورے ملک کی ماؤں کا سر فخر سے بلند کر ڈالا

لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید بیوہ ماں کا واحد سہارا جس کی شہادت نے پورے ملک کی ماؤں کا سر فخر سے بلند کر ڈالا

ایسا ہی ایک بچہ لیفٹنٹ ناصر خالد بھی تھا جس کے والد پولیس میں ملازم تھے ان کے گھر میں جب ناصر کے روپ میں خوشی آئی تو اس خوشی کا استقبال انہوں نے بہت کھلے دل کے ساتھ کیا مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کی زندگی اپنے اس بچے کی کامیابیوں کو دیکھنے کی مہلت نہ دے گی-

دوران ڈیوٹی اپنے فرض کی بجاآوری کرتے ہوئے جب شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے تو ہر دیکھنے والی آنکھ اس جوان بیوہ اور کم عمر یتیم پر اشکبار تھی- مگر اس موقع پر اپنی گود میں ناصر کو لے کر ان کی بیگم نے اپنے بیوگی کے دکھ کو فراموش کر ڈالا کیوں کہ وہ جانتی تھیں کہ اب انہیں صرف ماں بن کر نہیں بلکہ باپ بن کر بھی کم عمر اور یتیم ناصر خالد کی پرورش ایسے کرنی ہے کہ قیامت کے دن اپنے شہید شوہر کے سامنے شرمندہ نہ ہو سکیں-

ذہین اور فرمانبردار ناصر خالد نے اپنی ماں کے اس وعدے کی لاج رکھی اور تعلیمی میدان میں سر فہرست رہے- ابتدائی تعلیم کے بعد ان کا داخلہ آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں کروا دیا گیا جہاں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی خدمات اپنے پاک وطن کے لیے پیش کر دیں اور آرمی میں کمیشن حاصل کر لیا-

لیفٹنٹ ناصر خالد کی شہادت نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا 23 سالہ نوجوان ناصر خالد کی شہادت کے بعد اگرچہ ان کی ماں تنہا ہو گئیں- 

 ان کو جتنا بھی سلام پیش کیا جاۓ کم ہے-

50% LikesVS
50% Dislikes
  • 1
    Share
  •  
    1
    Share
  •  
  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  

About khuramakram

khuramakram

یہ بھی چیک کریں

عمر سے دس سال چھوٹے نظر آئیں صرف ایک ہفتے میں

آپ شاید نہیں جانتے کہ 3 آسان اور قدرتی اجزاﺀ استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا …

Leave a Reply