Home / اہم خبریں / عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی دنیا بھی محفوظ نہیں

عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی دنیا بھی محفوظ نہیں

عالمی وبا کورونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ چین، اٹلی، ایران، اسپین اور امریکہ کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔ دنیا بھر میں تمام کھیلوں کی سرگرمیاں خاص طور پر پروفیشنل فٹبال لیگ بھی معطل ہیں۔ یورو کپ 2020 کو ملتوی کرکے اگلے سال جولائی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیمپئنز لیگ اور یورپا لیگ کو بھی منسوخ کردیا گیا اور ابھی تک ان ایونٹس کے انعقاد کے نئی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کورونا وائرس نے کسی کو بھی نہیں بخشا۔ دنیائے کھیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی، منیجرز بھی اس وبا سے محفوظ نہیں رہ سکے اور جان کی بازی ہار گئے۔ کئی کھلاڑیوں میں کووڈ-19وائرس کی تشخیص ہوئی اور ان کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا جبکہ کئی پلیئرز احتیاطی طور پر آئسولیشن اختیار کرلی۔ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگ اور بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہوچکے ہیں جن میں ٹوکیو اولمپکس گیمز 2020، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) بھی شامل ہے۔

اسکواش
دنیائے اسکواش سے پاکستان کے لیے 4 مرتبہ اسکواش کا برٹش اوپن جیتنے والے اعظم خان کورونا وائرس کا شکار ہوکر لندن میں انتقال کرگئے۔ اعظم خان 1959 سے 1962 تک مسلسل 4 بار اسکواش چیمپئن رہے اور وہ اسکواش کے عظیم کھلاڑی ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے اور ان کا اپنا شمار بھی اسکواش کے

لیجنڈز میں ہوتا تھا۔ ان کا ایلنگ ہسپتال لندن میں 95 سالہ اعظم خان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About khuramakram

khuramakram

یہ بھی چیک کریں

عمر سے دس سال چھوٹے نظر آئیں صرف ایک ہفتے میں

آپ شاید نہیں جانتے کہ 3 آسان اور قدرتی اجزاﺀ استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا …

Leave a Reply