Home / urdukhabar / Buisness / انسداد اسمگلنگ آرڈیننس کا مسودہ تیارکرلیا گیا

انسداد اسمگلنگ آرڈیننس کا مسودہ تیارکرلیا گیا

وزارت قانون نے ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھا کیلئے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر ہوگا۔ آرڈیننس کے مسودہ کے مطابق غیر ملکی کرنسی، سونے، چاندی، چینی، آٹے، چاول، دالوں، آلو، پیاز، خوردنی تیل اور لائیو اسٹاک پر اس کا اطلاق ہوگا۔ اسمگلنگ میں ملوث افراد کو 14 سال تک سزا ہوگی۔آرڈیننس کے مسودے کے مطابق کسٹمز، ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کے مجاز ہوں گے، جب کہ متعلقہ ادارے کارروائی نہ کریں تو سیکریٹری قانون کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔اس سلسلے میں خصوصی عدالتیں ملوث افراد کیخلاف سمری ٹرائل کریں گی۔ آرڈیننس کے تحت اسمگلرز کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوسکے گی۔اسمگلرز کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکے گا۔ اسمگلنگ کی اطلاع دینے والے کو ریکوری کا10فیصد انعام دیا جائے گا۔ اسمگلنگ کا پکڑا گیا مال بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About khuramakram

khuramakram

یہ بھی چیک کریں

عمر سے دس سال چھوٹے نظر آئیں صرف ایک ہفتے میں

آپ شاید نہیں جانتے کہ 3 آسان اور قدرتی اجزاﺀ استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا …

Leave a Reply